ممتاز مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی ڈی پی اوآفس آمد، پولیس لائن مسجد میں نماز جمعہ سے خطاب

جمعہ 29 جولائی 2022 22:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2022ء) ممتاز مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آبادکا دورہ کیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے انہیں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز دورہ کے موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان،ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید اور ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے مولانا صاحب کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے۔ پولیس افسران اور جوانوں سمیت کثیر تعداد میں عوام الناس نے مولانا طارق جمیل کی امامت میں پولیس لائن مسجد میں نماز جمعہ ادا کیا ،جہاں انہوں نے خطاب کے دوان شرکا کو اسلامی تعلیمات کے متعلق آگاہی دی اور ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔