تیمرگرہ میں نوجوانوں کے لئے ای کامرس ایمازون آگاہی سمینار کا انعقاد

اتوار 31 جولائی 2022 13:40

دیر لو ئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن رئٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر دیر پائین ملک شہزاد طارق کے زیر نگرانی تیمرگرہ میں نوجوانوں کے لئے ای کامرس ایمازون آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ای کامرس ایکسپرٹ محمد جلیل اور ٹاف رینکینگ فری لانسر امیر سجاد نے فورم کو ای- کامرس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور نوجوانوں کے سوالات کے جوابات بھی دی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ مس شوانہ حلیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ای کامرس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ای -کامرس اور کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز پر دسترس حاصل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کیونکہ دنیا اب گلوبل ویلج بن چکی ہے اور ای کامرس کے ذریعے ہمارے نوجوان کاروبار کرسکتے ہیں۔

نوجوانوں کو اپنے توانایاں مثبت سرگرمیوں میں خرچ کرنے کی تاکید کی۔ کامیاب پروگرام پر یوتھ آفیسر کی کاوشوں کو سراہا۔ ضلعی انتظامیہ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ دوسروں سب ڈویژن میں اسی طرح کے سیمینار منعقد کریگی۔ آخر میں منتظمین کو تعریفی سرٹیفیکٹ دی۔ نوجوانوں نے سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور ای کامرس اگاہی سیمنار منعقد کرنے پر ظلعی انتظامیہ اور یوتھ آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کی سیمینار منعقد کرنے کی استدعا کی۔\378