مولانا محمد نعیم حقانی نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

پیر 1 اگست 2022 21:18

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے نائب امیر مولانا محمد نعیم حقانی نے باقاعدہ طور پر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی شمولیت کا یہ اعلان جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ایک اجتماع میں کیا جس میں ضلعی امیر میاں افتخار الدین باچا ، نائب امیر مفتی مراد احمد ، محمو دالحسن ،سعید زادہ یوسفزئی اور تحفظ ختم نبوت صوابی کے امیر مولانا حامد اللہ اور دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا محمد نعیم حقانی نے کہا کہ وہ نظام شریعت کے عملی نفاذ ، موروثی سیاست ، کرپشن اور اقربہ پروری کے خلاف جماعت اسلامی کی پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ہر قسم کے کرپشن، موروثیت اور اقربہ پروری سے پاک و صاف ہیں۔