حالیہ سیلاب نے لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر میں تباہی مچائی ہے،کئی افراد پانی میں بہہ گئے،فیصل ایدھی

جمعرات 4 اگست 2022 17:08

حالیہ سیلاب نے لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر میں تباہی مچائی ہے،کئی افراد ..
اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) پاکستان ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر میں تباہی مچادی ہے،کئی افراد پانی میں بہہ گئے،کئی لوگوں کے آشیانے اجڑ گئے۔اس مشکل گھڑی میں فلاحی ادارے ایدھی نے کئی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور کئی ڈیتھ باڈیز کو ریسکو کیا حکومت پاکستان ہمارے ٹیکس معاف کرے تاکہ اس ٹیکس کے پیسوں سے کشتیاں خریدی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایدھی سینٹر اوتھل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا فیصل ایدھی نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے لسبیلہ میں تباہی مچادی ہے کئی لوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔

ایدھی کے رضاکاروں نے لسبیلہ کے مختلف علاقوں سے 700 لوگوں کو ریسکو کیا جبکہ سات لاشیں نکالی ہیں اوتھل میں کئی گاؤں خالی بھی کروائے گئے تھے ٹیارو میں میں جو سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی آباد ہے وہاں زیادہ تر اوڑکی کے لوکل اور ہاریوں کو ریسکو کر کے رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ ہمارا ایدھی کا فلاحی ادارہ 1951سے پاکستان میں سماجی کام کررہا ہے فیصل ایدھی نے کہا کہ ہم نے پچھلے پانچ سال میں سترہ ارب ٹیکس دیا ہے حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ فلاحی اداروں میں ٹیکس معاف کیا جائے فلاحی ادرے ایدھی پر ٹیکس معاف کرے تو ان پیسوں سے کتنی کشتیاں اور گاڑیاں خرید سکتے ہیں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کئی ایمبولینسز سندھ کراچی ا ور بلوچستان میں میں چل رہی ہیں حالیہ مون سون بارشوں نے کراچی میں بھی تباہی مچائی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ روحانہ گل کاکڑ سے میری ملاقات ہوئی وہ کہہ رہی تھی کہ سندھ اور بلوچستان میں اگلے ہفتے میں وآپس بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ بارش کا بڑا خطرناک سسٹم ہوگا شہری اس بارش سے محتاط رہیں اور حفاظتی تدابیر اپنا کر نشیبی علاقوں سے نکل محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

تاکہ ان کی جان و مال محفوظ رہیں۔فیصل ایدھی نے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں فلاحی ادارہ ایدھی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اس موقع پر ایدھی لسبیلہ کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی بھی موجود تھے۔