ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہدا ء کو نشان حیدر اور ملک کے سیلاب متاثرین کو خصوصی پیکج دیا جائے،: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا مطالبہ

جمعہ 5 اگست 2022 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے مرکزی حکومت اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہدا کو نشان حیدر اور ملک کے سیلاب متاثرین کو خصوصی پیکج دیا جا?۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن ریجنل آفس پشاور میں صوبا?ی چی?رمین فضل مقیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے درجات کی بلندی اور سیلاب میں زندگی ہارنے والے شہریوں کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گ?ی۔

تعزیتی ریفرنس میں صوبہ بھر سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فضل مقیم خان اور دیگر مقررین نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور مرکزی حکومت و آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ شہدا کو نشان حیدر دینے اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی پیکج کے اعلان کیا جا?۔