جماعت اسلامی غربی لاہور کا فیملی پائے ناشتہ کی تقریب کا انعقاد

سراج الحق، امیر العظیم سمیت جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت سمیت جماعت سے وابستہ فیملیو ں نے شرکت کی

اتوار 7 اگست 2022 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں فیملی پائے ناشتہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پائے ناشتہ کی تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیرجماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب وقاص احمد بٹ ، امیر غربی لاہور عبدالعزیز عابد، ظفر اقبال بسراء ، فریاد بھٹی، سلیم اختر، پروفیسر خالد سعید، علی ارتضیٰ حسنی، سلمان گل مشتاق احمد مانگٹ، آصف چوہدری ، ارشد جاوید، حافظ عتیق الرحمن، نوید گل، عامر محمود، عبد المتین کھوکھر، ابرار عباسی سمیت کارکنان جماعت اسلامی و اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غربی لاہور کے امیر عبدالعزیز عابد نے کہا کہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں نے نعمتوں سے مالا مال پاکستان کو دنیا کا مقروض کردیا۔

(جاری ہے)

بھاری سود پر مزید قرض لیا جارہا ہے جسے اتارنے کے لئے غریب عوام پر مزید ٹیکسوںکا عذاب نازل کردیا گیا ہے۔ ہمارے صدر ، وزیر اعظم، وزیر ،مشیر،اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی کو ایسی مراعات حاصل ہیں جو ترقی یافتہ ممالک کے صدر اور وزیر اعظم کو بھی میسر نہیں۔

غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے لیکن حکمران اور افسر شاہی عیاشیاں ترک کرنے کو تیار نہیں۔مہنگائی ختم کرنے ہی تو سودی نظام کا خاتمہ کرکے خلفاء راشدین کا نظام لانا ہوگا۔ جب تک ملک کا قرض اترنہیں جاتا اپنی تنخواہیں مزدور کے برابر کرلیں یا مزدور کی تنخواہ اپنے برابر کرلیں تاکہ سارا بوجھ ایک طبقے پر پر نا پڑے ۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، امیرالعظیم، میاں ذکراللہ مجاہد، وقاص احمد بٹ اور ظفر اقبال بسراء نے بھی خطاب کیا۔