امریکن سفیر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی کرسی پر بیٹھ کر پی ٹی آئی کی کے پی حکومت کو ’’سازش ‘‘ اور ’’مداخلت ‘‘ کا فرق سمجھا رہے ہیں ، پرویز رشید

اتوار 7 اگست 2022 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی کرسی پر بیٹھے امریکی سفیر کی تصویر شیئر کر دی جس پر لکھا ہے کہ امریکن سفیر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی کرسی پر بیٹھ کر پی ٹی آئی کی کے پی حکومت کو ’’سازش ‘‘ اور ’’مداخلت ‘‘ کا فرق سمجھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی سفیر فرنٹ پر کرسی میں بیٹھے ہیں اور ان کے ساتھ صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نظر آرہے ہیں۔