صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے
سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی،مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے، اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا ٹویٹ
مقدس فاروق اعوان پیر 8 اگست 2022 11:04
(جاری ہے)
احتساب، ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ 5 سٹار ہوٹل ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ 12اگست 3 بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔ اس سے قبل ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران جماعتوں کے ساتھ ہیں ، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، وزیر خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں اور دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کیلئے نہیں اپنی ذات اور مفاد کیلئے کی گئی ہیں، حتیٰ کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں، یہ سیلاب کی فوٹو کھنچوانے پر زور اور اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں ہے۔شیخ رشید نے لکھا کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں جبکہ آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.