Live Updates

فوزیہ قصوری نے ایک ایجنڈے پر مبنی پروگرام میں حقائق سے منافی گفتگو کی،کنول شوزب

عمران خان نے فوزیہ قصوری کو ایک پہچان دی مگر انہوں نے احسان فراموشی اختیار کی،رہنما تحریک انصاف اگر آپ نے ڈرامے بازیاں بند نہ کیں تو ہم بھی آپ کی تمام بلیک میلنک کی داستانیں عیاں کر دیں گے،بیان

پیر 8 اگست 2022 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے فوزیہ قصوری کی گفتگو پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فوزیہ قصوری نے ایک ایجنڈے پر مبنی پروگرام میں حقائق سے منافی گفتگو کی،عمران خان نے فوزیہ قصوری کو ایک پہچان دی مگر انہوں نے احسان فراموشی اختیار کی۔ انپے بیان میں انہوںنے کہاکہ فوزیہ قصوری صرف اپنے ذاتی مفاد کے لئے تحریک انصاف میں آئیں۔

انہوںنے کہاکہ فوزیہ قصوری نے ویمن ونگ کو کبھی فعال نہیں بنایا،نہ ہی کوئی خاطر خواہ ایونٹس منعقد کروائے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی پریس کانفرنسز اور تمام پروٹوکولز ہم جیسے ورکرز اپنی جیب سے خرچ کر کے یقینی بناتے رہے۔انہوںنے کہاکہ فوزیہ قصوری کو ٹی وی ٹاک شوز کا سکرپٹ بھی ہم جیسے لوگ لکھ کر دیتے تھے اور آج وہ معاشی تجزیہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 2013 میں ریزرو سیٹ لینے کے لئے آپ بیتاب تھیں اور مفاد نہ پورا ہونے پر آپ نے راہ فرار اختیار کر لی۔ انہوںنے کہاکہ فوزیہ قصوری نے کبھی پارٹی کے کسی تنظیمی معاملات کو نہیں مانا۔ انہوںنے کہاکہ آگر فوزیہ قصوری عمران خان کا نام لے کر فندریزنگ نہ کرتیں تو انکو کوئی بھی سنجیدگی سے نہ لیتا۔انہوںنے کہاکہ فوزیہ قصوری نے پاکستان کی عوام کو بیوقوف بنایا اور ہمیشہ اپنا مفاد عزیز کیا۔

انہوںنے کہاکہ مہربانی کر کے آپ عمران خان کے خلاف زہر نہ اگلیں،ورنہ آپ کی رہی سہی عزت بھی ختم ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ فوزیہ قصوری کے بیٹے کو آئی کے فاونڈیشن سے جب ہٹایا گیا تب سے یہ باغی ہو گئی تھیں۔کنول شوزب نے کہاکہ عوام تحریک انصاف کو عمران خان کے نظریے پر دیوانہ وار فنڈز دیتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب سے فوزیہ قصوری گئیں ہیں تحریک انصاف میں خواتین کی نمائندگی بڑھ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر آپ نے یہ ڈرامے بازیاں بند نہ کیں تو ہم بھی آپ کی تمام بلیک میلنک کی داستانیں عیاں کر دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات