حکومت پارلیمنٹ میں اووسیز پاکستانیوں کے لیے نشستیں مختص کرے، سراج الحق
ایوان میں اوورسیز کی نمائندگی وہاں کی منتخب لیڈرشپ کی جانب سے ہی ہونی چاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کی ملک میں جائیدادوں پر قبضے ہورہے ہیں ، شکایات پر ان کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی،سالانہ تیس ارب ڈالر کی ترسیلات ملکی معیشت کو سہارا دینے والا سب سے بڑا ذریعہ ہیں ، امیر جماعت اسلامی
پیر 8 اگست 2022 22:45
(جاری ہے)
بیرون ملک پاکستانیوں کو کمپنیوں سے بغیر وجہ نوکریوں سے نکال دیا جاتا ہے، ان کے کنٹریکٹ کو قانونی تحفظ نہیں ملتا، معمولی غلطی کے ارتکاب پر انہیں سالوں جیل میں رکھا جاتا ہے۔
اوورسیز منسٹری اور سفارتخانے ایشوز پر توجہ دیں۔قومی ائیر لائن کے ریٹس کم کیے جائیں۔ ملکی ائیرپورٹس امیگریشن پراسس ، میڈیکل سرٹیفکیٹس کے حصول کے طریقہ کار کو آسان کیا جائے۔ آن لائن شکایات کے ازالے کے لیے فوری ایکشن لیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں پچیس ممالک سے وفود نے شرکت کی۔کانفرنس کی میزبانی شعبہ امور خارجہ جماعت اسلامی نے کی۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیر صوبہ خیبر پختونخواہ پروفیسر ابراہیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن،ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی، رہنما جماعت اسلامی حافظ ادریس اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ حکومتیں اوورسیز سے متعلق محض زبانی کلامی جمع خرچ اور وعدے اور اعلانات کرتی ہیں لیکن حقیقت میں ان کا استحصال ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کو ووٹ کا حق نہ دینا ظلم ہے۔ جماعت اسلامی نے اوورسیز کے لیے سب سے پہلے اورسب سے توانا آواز بلند کی۔ملک میں جاری بدترین مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان کے خلاف بھی ہم ہر جگہ آواز بلند کررہے ہیں۔جماعت اسلامی سودی معیشت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ کرپشن اور مافیاز کی وجہ سے ملک اس نہج پر پہنچا۔موجودہ اور سابقہ حکومتیں معیشت اور اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ جماعت اسلامی ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ ہماری اندرون و بیرون ملک تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ہمارے ہمقدم بنیں۔امیر جماعت نے کہا اسلاموفوبیا خوفناک شکل اختیار کرچکا ہے۔ مغرب میں مسلمانوں پر حملے روز کا معمول بن گئے۔ اسلام رحمت اور برکت کا دین ہے ، سامراجی اور استعماری قوتوں نے اسلام کے خلاف معاندانہ سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ آج بھی دنیا میں کربلا کی طرح معرکہ حق و باطل جاری ہے۔ ایک طرف سامراجی طاقتیں اور ان کے زرخرید غلام اور دوسری جانب مظلوم اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے والے لوگ ہیں۔ جماعت اسلامی ظلم اور ناانصافی کا ہر سطح پر مقابلہ کرے گی۔ کربلا سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ جبر و استبداد کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوا جائے۔ اجتماعیت سے ہی استعمار کے ایجنڈے کو شکست دی جاسکتی ہے۔ پاکستان دہائیوں سے استعماری طاقتوں اور ان کے وفاداروں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ فلسطین و کشمیر سمیت مڈل ایسٹ ، مشرق بعید ہر جگہ شیطانی کھیل جاری ہے۔ امریکہ اور عالمی طاقتیں مسلمانوں کے وسائل پر قابض اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل اللہ کے احکامات کو اپنانے میں ہے۔ دین کی سربلندی کے لیے جدوجہد ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے مسائل اسی وقت حل ہوں گے جب قوم اپنے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کرے گی اور جاگیرداروں اور استعمار کے وفاداروں کو جمہوری اور پرامن طریقہ سے اپنے گھر کا راستہ دکھائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.