Live Updates

شہباز گل سمیت دیگر ٹوئٹس کے پیچھے عمران خان ہے، خورشید شاہ

فوج مخالف مہم کی سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کرائیں سب پتہ چل جائے گا عمران خان کو ایم کیو ایم کی 11 نشستیں، پیپلز پارٹی کی 3 اور 18 نشستیں پنجاب سے دی گئیں، وفاقی وزیر

بدھ 10 اگست 2022 20:28

شہباز گل سمیت دیگر ٹوئٹس کے پیچھے عمران خان ہے، خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہباز گل سمیت دیگر ٹوئٹس کے پیچھے عمران خان ہے، یہ لوگ ٹوئٹ کرکے قومی ہیروز کو متنازع بناتے ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو ایم کیو ایم کی 11 نشستیں، پیپلز پارٹی کی 3 اور 18 نشستیں پنجاب سے دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود عمران خان 2018 میں اکیلے حکومت نہیں بنا سکا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اب عالمی اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے، سب جانتے ہیں عالمی طاقتیں پاکستان کو کیسا دیکھنا چاہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ 25 30 سال پہلے تین شخصیات عمران خان کے لیے انکشاف کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ دنیا کو پتہ ہے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ لے کر آئی تھی۔

انہوںنے نکہاکہ فوج مخالف مہم کی سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کرائیں سب پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور اسٹیبلشمنٹ کی اصلاح کے لیے بات کی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی فوج کے خلاف مہم کا حصہ ہے یہ جمہوریت کو قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے قانون توڑا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، پھر وہ عمران خان ہو یا کوئی وزیر۔خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے پاپڑ والے، اب بیل پوری والے کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوئے، یہ کرپشن نہیں تو کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، شہادتیں دے رہے ہیں، ہم ہمیشہ جوانوں کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات