ط*جمعیت علماء اسلام کا این ای246 لیاری کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ

c مولانانورالحق نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جمعہ 12 اگست 2022 21:30

ح*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) جمعیت علماء اسلام نے این ای246 لیاری کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اسی فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے جے یو آئی ضلع جنوبی کراچی کے امیر اور سابق امیدوار شیخ الحدیث مولانانورالحق نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، وہ جے یو آئی ضلع جنوبی کے ضلعی دفترجامعہ محمودیہ لیاری سے جلوس کی شکل میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفس دفتر میں پہنچے،جہاں کارکنوں نے مولانانورالحق کازبردست استقبال کیا اورا نہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے،اس موقع پر مولانا نصیراللہ چغرزئی،حاجی حنیف خان مروت ایڈوکیٹ، عثمان غنی پراچہ، ڈاکٹرموزمبر خان یوسفزئی،مولاناسیدبہادرچغرزئی،حاجی یوسف خان، مولانا محمد نسیم حجازی،مولانافاروق الرحمن،مولانا شوکت علی سمیت درجنوں کارکن موجود تھے،اس موقع پر مولانا نورالحق نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے حکم پرانتخابی میدان میں اترے ہیں اورانشاء اللہ بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ضمنی انتخاب میں اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوامی طاقت سے اپنا مینڈیٹ واپس حاصل کریں گے،امید ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل باقی جماعتیں ہماری حمایت کردیں گی،14اگست کواین اے 246لیاری میں استحکام پاکستان ریلی سے انتخابی مہم کا آغازکریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مولانانورالحق نی2018کے عام انتخابات میںاین ای246لیاری سے سرکاری رزلٹ کے مطابق33ہزار78ووٹ لئے تھے،اس حلقے سے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نی39ہزار325ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے عبدالشکورشاد کامیاب ہوئے،مولانانورالحق جے یو آئی کی تنظیم سازی میں ضلع جنوبی کے امیرمنتخب ہوئے تھے،،وہ لیاری میراں ناکہ میں ایک بڑی دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ اورجامعہ مدنیہ کے بانی مہتمم ہیں اورعلمی وخطابت کے حوالے سے بڑے معروف ہیں،ان کی قیادت میںلیاری سے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے امیدوارپہلی باربڑے پیمانے پر منظم مہم کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں اوربیشتریوسیزمیں مکمل پینل میدان میں اتارے ہیں