سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اوتھل آمد، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،نقصانات کا جائزہ لیا

ہفتہ 13 اگست 2022 17:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ذادہ شہزاد صالح بھوتانی نے اوتھل دورہ کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کابھی دورہ کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان، سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی اور رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور اہم پیکیج کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ذادہ شہزاد صالح بھوتانی اوتھل آئے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں شیدی محلہ، الیاس محلہ، جمالی محلہ ،موچی محلہ، پیرگوٹھ، ، بشوانی گوٹھ، ناکو قادری گوٹھ، سومار شیخ گوٹھ ، احمد جاموٹ گوثھ،شیرو گونگہ گوٹھ، جانوبلوچ گوٹھ، بہرام خان کلمتی گوٹھ اور دیگر علاقوں میں بارش اور سیلابی ریلوں سے منہدم ہونے والے اور نقصان زدہ گھروں ، مختلف بچائے بند کا بھی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موضع کاٹھوڑ ، فقیرا گوٹھ و دیگر علاقوں سے سینکڑوں لوگوں نے بھوتانی کارواں میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ سردازادہ شہزاد صالح بھوتانی نے کہا ہے بارش اور سیلاب سے نقصانات ہمارے اندازے سے کہیں زیادہ ہیں لسبیلہ کی عوام سے ہمارا، پیار،محبت،خلوص اور روح کا رشتہ ہے جس کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے، سیلاب ایک قدرت آفت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہاں پر فوٹو سیشن کرنے نہیں آئے ہیں ،سیلاب آنے کے پہلے دن سے ہی صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی اور ایم این اے محمد اسلم بھوتانی میں ضلعی انتظامیہ سے پہلے بھی رابطے میں تھے اور اب بھی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں نقصانات کا اندازہ تو تھا جب ہم یہاں آئے تو دیکھا کے لوگوں کو کافی مشکلات ہے ،یہاں اوتھل شہر میں بھی لوگوں کے گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں، اس علاوہ کے جو بڑے نالے ہیں ان میں مسلسل سیلابی ریلوں کی آمد کی وجہ سے زیادہ نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سردار محمد صالح بھوتانی اور ایم این اے اسلم بھوتانی کا شائد جلد پروگرام بھی طے ہو جائے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بھی دورہ متوقع ہے جو یہاں پر کچھ اہم اعلانات بھی کرینگے میں بھی اپنے دوستوں سے مل کر ذاتی طور پر کچھ کر رہا ہوں، لیکن یہاں توقع سے زیادہ نقصانات ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا اصل پروگرام اوتھل کا تھا لیکن موسم نے ساتھ نہ دیا، لیکن یہاں پر دیکھ رہا ہوں حالات خراب ہیں لوگوں کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔بچائے بند کے ٹوٹنے کے وجہ سے کئی گھر منہدم ہو گئے ہیں، جو مذید بچے ہیں وہ بھی رہنے کے قابل نہیں ہیں ان کو بھی مذید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے نقصان سے بچانا ہے۔

شہزاد صالح بھوتانی نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ اوتھل شہر ودیگر گوٹھوں میں سیلابی ریلوں سے لوگوں کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، انشااللہ جن کے گھر زمین بوس ہوگئے اور جن میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، میں خود بھی جلد کوئٹہ جاؤں گا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اسی حوالے ملاقات کرونگا اور سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کو بھی مذید تیز کرنے کے لیے بھی اقدامات کے حوالے بات کی جائے گی ،سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے ان کے گھر بنانے کے لیے اقدامات کرینگے ۔

اس موضع کاٹھوڑ،، فقیرا گوٹھ و دیگر علاقوں سے سینکڑوں لوگوں نے جام گروپ کو خیر آباد کہہ کر بھوتانی گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ ناظم لسبیلہ محمد ابراہم دودا ، پیرعبدالجمید شاہ جیلانی، حاجی قادر بخش خاصخیلی، پیر رحیم شاہ جیلانی، ڈاکٹر محمد خان شیخ ،عبدالستار توتانی انگاریہ، مولابخش خاصخیلی، محی الدین جاموٹ، شفیع محمد انگاریہ بابو دودا و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔