Live Updates

حلقہ این اے 108فیصل آباد میں 25 ستمبر کو منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کیلئے عمران خان، عابد شیر علی،فرخ حبیب سمیت 13 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

ہفتہ 13 اگست 2022 18:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108فیصل آباد میں 25 ستمبر کو منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کیلئے عمران خان، عابد شیر علی اورفرخ حبیب سمیت 13 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔ عرفان کوثر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹو فیصل آباد و ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 108فیصل آباد VIIIنے ہفتہ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے جن13 امیدواروں نے مقررہ وقت کے اندر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں ان میں پی ٹی آئی کے عمران خان نیازی بذریعہ فرخ حبیب، پی ٹی آئی کے فرخ حبیب،پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری شیر علی، مسلم لیگ(ن)کے چوہدری عابد شیر علی، مسلم لیگ(ن)کے چوہدری عامر شیر علی،آزاد امیدوارشہباز گلزار، آزاد امیدوارملک محمد علی طاہر، عوامی جسٹس پارٹی کے غلام مصطفی مگن، آزادامیدوارسہیل کاشف سندھڑایڈووکیٹ، آزادامیدوار رضوان محموداور آزادامیدوارمیاں اسرارشامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج 14اگست کو جاری کی جائے گی جبکہ مذکورہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17اگست کو کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یامسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 20اگست تک دائر کی جاسکیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلے 25اگست تک کئے جائیں گے اورامیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 26 اگست کو جاری کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی27 اگست کو واپس لئے جاسکیں گے جس کے بعداسی روزامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جا ئے گی۔انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کو29 اگست کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور پولنگ 25ستمبرکو ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات