گورنمنٹ ڈگری کالج کوہلو میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 13 اگست 2022 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) گورنمنٹ ڈگری کالج کوہلو میں یوم آزادی کے حوالے سے سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی نے تقریب کے مہمان خاص تھے ، ڈپٹی کمشنر قربان مگسی،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج رانا جمیل و دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیں لازوال قربانیوں سے ملا ہے مادر وطن کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے یوم آزادی ہم ہر سال جوش و خروش سے مناتے ہیں یہ ملک بڑی قربانیوں سے اور قائد اعظم محمد علی جناح و دیگر رہنماؤں کی محنت سے وجود میں آیا ہے جب آزادی کے ملی نغمے سنتے ہیں تو ایک جذبہ اور ولولہ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے ، ہمیں اپنے ملک پاکستان اور افواج پاکستان پر فخر ہے اور ملک پر جان نچھاور کرنے والے ہیروز پر بھی فخر کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ، ضلع بھر میں جشن آزادی بھر پور طریقے سے منائیں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں تقاریر،ٹیبلو اور رسی کشی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شرکا نے انعامات دئیے ۔ تقریب میں میر نثار احمد مری، رسالدار میجر شیر محمد مری، میر باز محمد مری،حاجی میر بہار خان، مولانا کریم بخش مری، مصری خان مری، ملک غلام محمد مری،مصری خان مری و دیگر تقریب شریک تھے جبکہ ڈگری کالج کوہلو کے طلبہ اور طالبات نے بھی بڑی تعداد میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔