ہمیں پاکستان کے معماروں کے نظریات سے راہنمائی لیتے ہوئے قومی تعمیرِ نو کیلئے لوگوں کی فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام
اتوار 14 اگست 2022 10:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہ تھا جس نے دوست و دشمن سب کو نہ صرف حیرت میں ڈال دیا بلکہ تمام تر قیاس آرائیوں اور پیش گوئیوں کے بر عکس دنیا میں اپنی انفرادی حیثیت کو قائم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پجھترواں یومِ آزادی بے پناہ مسرت اور جشن کا باعث ہے وہیں یہ اجتماعی اور انفرادی سطح پر خود احتسابی کا بھی ایک موقع ہے۔ بطور قوم ہم نے ساڑھے سات دہائیوں میں کامیابیوں کے بہت سے سنگِ میل عبور کئے ہیں،ہماری سالمیت پر بیرونی حملوں کے منہ توڑ جواب سے لے کر ایک متفقہ قومی آئین کے قیام، دنیا کی ساتویں نیوکلیئر طاقت اور دھشت گردی سے مقابلہ کرکے اجتماعی طور پر اسے شکست دینے تک ہم اپنی جہدِ مسلسل سے اس ملک کی نا صرف حفاظت کرتے آئے ہیں بلکہ شبانہ روز اسکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں رہے ہیں. شروع دن سے اس ملک کو مصائب کا سامنا رہا مگر ہماری بہادر قوم کے جذبے کے آگے تمام مصائب گھٹنے ٹیکتے گئے۔انہوں نے کہا کہ لیکن یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ سماجی و معاشی برابری، قانون کی حکمرانی اور مساوات پر مبنی جس مملکتِ خداداد کا خواب ہمارے اباءو اجداد نے دیکھا تھا ہم اسے ابھی تک پوری طرح شرمندہء تعبیر نہیں کر سکے.انہوں نے کہا کہ ہم آج ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، جس کے لئے ہم ربِ بزرگ و برتر کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے، لیکن حقیقی آزادی ضرورتوں، بھوک، افلاس اور پسماندگی سے آزادی کا نام ہے. جب تک ہم معاشی طور پر ایک خودمختار ریاست نہیں بنتے، تب تک مکمل آزادی کا یہ خواب حقیقت بننے سے محروم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کیلئے اندرونی خلفشار، باہمی تقسیم اور انتشار سے بڑھ کر کوئی چیز خطرناک نہیں ہوسکتی، کیونکہ ایسے منفی عناصر نہ صرف مِلی وحدت اور قومی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ معاشرے کو اسکے مقصد سے محروم کر دیتے ہیں۔ قائدِ اعظم کو ان عوامل کا بخوبی ادراک تھا، اسی لئے انہوں نے ہمیں انکے سدِ باب کیلئے ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کا سبق پڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی سب سے بڑی طاقت ہمارے لوگ، بالخصوص باصلاحیت نوجوان ہیں. انکی لگن، ہمت اور تعمیری توانائیوں سے بھرپور جزبہ کسی بھی قسم کی مشکل کو عبور کرکے امید کی شمع جلانے کی صلاحیت رکھتا ہے،ہم، باہمی تقسیم کی شر پسند طاغوتی قووتوں کو ملی وحدت و باہمی اتفاق سے کچل کر اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی پہچان کی حفاظت کرتے رہیں گے، مجھے اپنی قوم اور اسکے غیور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے کہ وہ یقیناً ہماری ملک کی کشتی کو اس وقتی منجھدار سے بہت جلد نکال لیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 75 ویں جشنِ آزادی مناتے وقت ہمیں پاکستان کے معماروں کے نظریات سے راہنمائی لیتے ہوئے قومی تعمیرِ نو کیلئے لوگوں کی فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا۔ آئیں مل کر عہد کریں کہ ہم پاکستان کو اپنے اجداد کے نظریات کے عین مطابق ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پجھترویں جشنِ آزادی کے تاریخی دن کے موقع پر میں پوری قوم اور سمندر پار پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.