14 اگست 19 تاریخ کو اور نماز ساڑھے آٹھ بجے ہوگی ، علی انصار ی نے مزاحیہ کلپ شیئر کردیا

اتوار 14 اگست 2022 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) 14 اگست 19 تاریخ کو اور نماز ساڑھے آٹھ بجے ہوگی ، علی انصار ی نے مزاحیہ کلپ شیئر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے ایک مزاحیہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جسے اداکار علی انصاری نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور قہقہے لگا ئے۔کلپ میں ایک شخص اپنے دوست سے پوچھ رہا ہے کہ 14 اگست کس تایخ کو ہوگی جبکہ اس کے جواب میں دوست کہتا ہے کہ 14 اگست 19 تاریخ کو ہوگی اور نماز 8:30 بجے پڑھی جائے گی۔علی انصاری نے اپنے انسٹا پیغام میں لکھا کہ آڈیو کو آخر تک سنیے گا، یہ مجھے ہنسا ہنسا کر مار دے گی۔

متعلقہ عنوان :