قصور ڈی پی ایس سکول میں یوم جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی پروقار تقریب ،ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی

اتوار 14 اگست 2022 18:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ملک بھرکی طرح ضلع قصورمیں بھی 75واں یوم جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی پروقار تقریب ڈی پی ایس سکول قصورمیں منعقدہوا‘ ڈپٹی کمشنرقصور فیاض احمد موہل نے پرچم کشائی کی اور پودا لگایا، وقت مقررہ پر سائرن بجائے گئے اور پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر قصورفیاض احمدموہل نے ڈی پی ایس میں شجر کاری کی اورشہریوں میں پودے بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرقصور فیاض احمدموہل نے کہا کہ ہم نے بزرگوں کی انتھک محنت اور قربانیوں سے یہ وطن حاصل کیا ہے‘قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ محمد اقبال ؒکے افکار کی روشنی میں پاکستان کو پر امن اور مستحکم ملک بنائینگے‘جشن آزادی تجدیدعہدکا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جشن آزادی کو منفرد طریقے سے منا رہے ہیں‘ہم سب کو رواداری‘تحمل‘بھائی چارے اور جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ہوگا‘جذبہ الوطنی‘فہم و فراست‘جوش‘خدمت اور محنت کے جذبے سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا لازمی لگائے۔جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں ضلعی افسران دیگر نے شرکت کی۔تقریب کے آخرپرملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔\378