شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں

شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں،سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہوں گے۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اگست 2022 11:12

شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 15اگست 2022) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں۔140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں موبائل فونز ہیں۔10کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہوں گے۔

الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی،قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نوازشریف آئے نہ آئے،اہل ہو یا نااہل ہو،اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسکی سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے۔

(جاری ہے)

معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بےنقاب ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ہوتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں چودھری نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے، میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتا، کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔