نوشہرہ وادی سون میں دو سگے بھائیوں کے قتل کے واقعہ ریجنل پولیس سرگودھا کا نوٹس

چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو سابق دشمنی کے واقعات کی بروقت روک تھام کیلئے مناسب حکمت عملی اختیار کرنے کا حکم دیا

منگل 16 اگست 2022 22:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) ریجنل پولیس سرگودھا محمد اظہر اکرم نے نوشہرہ وادی سون میں دو سگے بھائیوں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو سابق دشمنی کے واقعات کی بروقت روک تھام کے لیے مناسب حکمت عملی اختیار کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ نوشہرہ وادی سون کے گاں کورڈھی میں دیرینہ دشمنی پر آتشیں اسحلہ سے مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کر کے کھیتوں پر جانے والے دو سگے بھائیوں محمد عثمان اور فتح محمد کو راستہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گے جن کی نعشیں پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دیں۔

ار پی او محمد اظہر اکرم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقتولین کے ورثا کو انصاف کی فراہمی یقینی بنای جائے۔آر پی او نے چاروں اضلاع سرگودھا خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈی پی اوز کو سابقہ دشمنی کے واقعات کی بروقت روک تھام کے لیے مناسب حکمت عملی اختیار کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :