بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے کراچی جانے والی بس کے موٹروے پر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل 16 اگست 2022 22:39

بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے کراچی جانے والی بس کے موٹروے پر حادثے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے کراچی جانے والی بس کے موٹروے پر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایم فائیو حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 افراد کے لواحقین سے وہ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کے جنت میں بلندی درجات کی بھی دعا کی۔انہوںنے حکومت سندھ پنجاب سے کہا کہ وہ موٹروے حادثے میں زخمی ہونے والوں کے علاج و معالجے کے لئے ہر ممکن طبی امداد فراہم کرے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موٹروے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی ۔