ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے گاڑی کے نیچے 40 بھینسیں آنے کا شکایتی معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا

بدھ 17 اگست 2022 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے گاڑی کے نیچے 40 بھینسیں آنے کا شکایتی معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

ایوان بالا میں سینیٹر ہدایت اللہ نے توجہ دلائو نوٹس میں کہا کہ ہم کئی کئی گھنٹے بات چیت کرتے ہیں مگر کوئی حل نہیں نکالا جاتا،بلوچستان کو لاوارث نہ کیا جائے ،کراچی جانے والی گاڑی کے نیچے چالیس بھینسیں آ گئی ،وہ موٹر وے پولیس کی نااہلی ہے ،اس پر نوٹس لیا جائے ،ڈپٹی چیئرمین نے معاملہ کمیٹی کو بھجوا دیا،سینٹر اعظم سواتی نے کہا کہ میری شکایت دبئی ائرپورٹ پر ایک مافیا ڈیل کرتا ہے ،مانسہرہ،جہلم کی دو میت آ رہی تھیں انہیں 18گھنٹے تاخیر کارروائی گئی۔