جو ہر آباد ،وادی سون تھانہ نوشہرہ کے موضع کورڈھی میں دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

جمعرات 18 اگست 2022 16:46

جو ہر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) وادی سون کے تھانہ نوشہرہ کے موضع کورڈھی میں دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ،وادی سوون کے گاؤں کورڈھی تھانہ نوشہرہ میں درینہ دشمنی پر ملزم محمد زبیر وغیرہ نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں فتح خان اور محمد عثمان ولد دوست محمد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کی جانب سےجائے وقوعہ کی ناکہ بندی کرکے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلءے ہسپتال منتقل کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ اور پی ایف ایس اے کی ٹیم کو طلب کر لیا ۔

ڈی پی او خوشاب اسداعجاز ملہی نے ڈی ایس پی قائدآباد کو اپنی نگرانی میں تمام قانونی کاروائی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ڈی پی او خوشاب نے کہا ہے کہ ملزمان کی جلدازجلد گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :