عدالت پیشی پر شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا

خدا کا واسطہ مجھے ماسک دے دیں،شہباز گل کے بار بار مانگنے پر آکسیجن سلینڈر بھی عدالت پہنچایا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اگست 2022 11:07

عدالت پیشی پر شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔اسلام آباد پولیس سخت سیکیورٹی میں شہباز گل کو عدالت لائی۔شہباز گل وہیل چئیر پر موجود تھے اور ان کا ماسک ہٹا ہوا تھا۔شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت لے جاتے ہوئے اپنا ماسک مانگتے رہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا ماسک مجھے دے دیں خدا کا واسطہ ہے۔

شہباز گل کے بار بار مانگنے پر ان کے لیے آکسیجن سلینڈر بھی عدالت میں پہنچایا گیا۔عدالت پیشی کے وقت بھی شہباز گل کی حالت خراب لگ رہی تھی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
گذشتہ رات شہباز گل کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تمام طبی رپورٹس موصول ہونے کے بعد 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی متفقہ منظوری دی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازگل تشدد کیس کے حوالے سے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔مقام چیف جسٹس عمر فاروق نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ شہبازگل کے وکلاء نے بتایا شہبازگل سے ملنے نہیں دیا جارہا، شہبازگل کے وکلاء ملزم سے ملاقات سے متعلق قانون بتانے سے قاصر رہے، اسپیشل پبلک پراسکیوٹرز کی جانب سے ملاقات کا قانون بتایا گیا، شہبازگل کے وکلاء اور دوستوں کو ملنے کی اجازت دی جاتی ہے، حکم نامے میں کہا گیا کہ پولیس یقینی بنائے کہ شہبازگل سے ملاقات کی اجازت کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

تحریری حکم نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازگل کی حوالگی میں تاخیر کی وضاحت کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا ، جیل حکام نے بتایا کہ شہبازگل کی خرابی صحت تاخیر کا باعث بنی، جیل میڈیکل آفیسر نے پوچھنے پر بتایا کہ شہبازگل کو بچپن سے دمہ ہے، اڈیالہ جیل حکام نے جو وضاحت دی وہ تسلی بخش نہیں