Live Updates

عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی

جمعہ 19 اگست 2022 21:26

عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسد قیصر، بابر اعوان، بیرسٹر علی ظفر، سیف اللّٰہ نیازی اور عثمان ڈار شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران عدالتوں میں پی ٹی آئی کی زیر سماعت درخواستوں اور شہباز گل کیس کی عدالتی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات