آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا ،محکمہ موسمیات

پیر 29 اگست 2022 19:33

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2022ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا۔

(جاری ہے)

سوموارکے روز ملتان میں زیادہ سے زیا دہ درجہ حرارت 36.1اورکم سے کم 28.2سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 81فیصداورشام 5بجے 57 فیصدتھا۔آج منگل کے روز ملتان میں طلوع آفتاب صبح 5بجکر47 منٹ پراورغروب آفتاب شام 6بجکر41منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :