
اٹک ،چھٹا جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، فائنل میچ المہر کلب نے جیت لیا
منگل 30 اگست 2022 15:58

(جاری ہے)
فائنل میچ کے مہمانان خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت خان احسن خان آف غورغشتی، نامور صحافی و چیف ایگزیکٹو چھچھ نیوز نیٹ ورک نثار علی خان اورسابق چیئرمین یو نین کونسل ہارون قیصر خان تھے جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں حاجی سلیم، نمبردار ملک رفاقت حسین اعوان، حاجی شیراز خان شامل تھے جن کا گراؤنڈ پہنچنے پر ٹورنامنٹ کمیٹی اور کھلاڑیوں نے بھر پور استقبال کیا، ٹورنامنٹ میں 12ٹیموں نے حصہ لیا جس میں المہر کلب کالو کلاں اور ناصر الیون فائنل تک پہنچیں، مہمان خصوصی نثار علی خان، قیصر خان نے ملک رفاقت حسین، غالب حسین، ملک واصب،ملک عاقل اور حاجی شیراز کے ہمراہ رنر اپ اور ونر ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے، حاجی تجرب حسین کی جانب سے ونر ٹیم کو 30ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 15ہزار روپے کیش انعام سے بھی نوازا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات بھی تجرب حسین نے اپنی جیب سے ادا کئے، یاد رہے ملا کلاں ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے حاجی تجرب حسین، اور انکی ٹیم گاؤں میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم، مساکین کی کفالت، روشن و صاف ستھرا، اور روشن ملا کلاں، سمیت کئی فلاحی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جبکہ اسکے ساتھ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی کام کر رہے ہیں ، تقریب سے احسن خان، نثار علی خان، قیصر خان اور حاجی سلیم نے خطاب کرتے ہوئے حاجی تجرب حسین کی فلاحی خدمات کو سراہا اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 159 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کر برتری حاصل کر لی
-
ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا نے پاکستان ون ٹیم اویس منیر اور محمد آصف کو ہرا دیا
-
معروف لیگ اسپنر مشتاق احمد کی سالگرہ ہفتہ کو منائی گئی
-
نئے انٹرنیشنل سیزن کی تیاری کیلئے ویمنز کرکٹرز کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ
-
نیوزی لینڈ کا سہ فریقی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
-
دنیش چندیمل بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار
-
بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، جوفرا آرچر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل
-
وسیم اکرم کا موازنہ بمراہ سے کرنا ’احمقانہ‘ ہے‘عبدالرئوف
-
سوشل میڈیا کی وجہ سے بابر اپنا گیم ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘فہیم اشرف
-
ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ‘ آصف اور اویس کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
لوگ انتظارکرتے رہے کہ شاید کوئی بچانے آئے گا، شاہد آفریدی
-
پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم نے سعودی عرب کو شکست دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.