ظ*سیلاب متاثرین کے لئے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کی طرف سے امدادی سامان روانہ

مذہب و مسلک کی بنیاد پر امدادی سامان کی تقسیم انسانیت کی توہین ہے ، مولانا باقر گھلو کی گفتگو

منگل 6 ستمبر 2022 21:00

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2022ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہدایت پر حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کے زیر اہتمام المنتظرریلیف نے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کے 10 ٹرک متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیئے گئے۔ مولانا غلام باقر گھلو اور مولانا لعل خان قمی کی نگرانی میں سکھر،ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سامان بھجوایا گیا جبکہ اس سے قبل ڈیرہ غازی خان ،راجن پور اور تونسہ میں بھی امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا باقر گھلونے کہا کہ انسانیت کی خدمت قومی اور اسلامی فریضہ ہے۔المنتظر ریلیف کے رضا کاروں نے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہدایت پر عوام سے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کے باہر ریلیف کیمپ میںسامان اکٹھا کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بلا تفریق مذہب و مسلک امداد کی جارہی ہے۔ مسلک کی بنیاد پر امدادی سامان کی تقسیم کا کچھ افراد کی طرف سے منفی تاثر ،درست نہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب آنے سے پہلے کسی کا مذہب اور مسلک نہیں پوچھتا،مذہب و مسلک کی بنیاد پر امدادی سامان کی تقسیم انسانیت کی توہین ہی

متعلقہ عنوان :