
دنیا میں 80 لاکھ سے زیادہ انسان تمباکو کے استعمال کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں، ماہرین کا انسداد تمباکو کیلئے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب
بدھ 7 ستمبر 2022 21:10
(جاری ہے)
"تمباکو کنٹرول - فرنٹ لائن پروفیشنلز کی تیاری" کے عنوان سے منعقدہ اس نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ماہر محقق ڈاکٹر نسیم جنجوعہ نے کہا کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ تمباکو کا پودہ امریکہ سے یورپ آیا جہاں اس کا استعمال مذہبی و رسمی مقاصدمیں کیا جانے لگا۔
جوکہ بعد ازاں تفریح کا سبب بن گیا۔ انھوں نے کہا کہ تمباکوکے پودے کے بارے میں کسی بھی جگہ اس سے صحت کے لئے فوائد کی بجائے نقصانات سامنے آئے ہیں۔ وسیم جنجوعہ نے کہا کہ تمباکو کی صنعت دنیا بھر میں کئی برسوں سے ایک ہی ڈگر پر چل رہی ہے۔ اب پوری دنیا میں اس صنعت نے اپنے صارفین کے لئے پر کشش مصنوعات متعارف کرا رکھی ہیں۔جس کی طرف مزید انسان راغب ہو کر موت کی جانب سفر کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ جو کہ تمباکو کے کنٹرول کے حوالے سے ہے ، پاکستان بھی دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ جس میں تمباکو کی تشہیر اور صنعت پر بھاری ٹیکسوں کے نفاذ سمیت متعدد اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے اعلامیہ اور معاہداتی شرائط پر پاکستان میں سختی سے کام کرنے کی مزید ضرورت ہے تاہم صوبائی اور وفاقی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر جنجوعہ نے مزیدکہا کہ انسداد تمباکو کے حوالے سے پاکستان میں متعددقوانین اور اقدامات موجود ہیں مگر کمزور سیاسی ڈھانچہ کے سبب موثر نتائج بر آمد نہیں ہو رہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو کی صنعت بھی مراعات حاصل کرتی رہتی ہے جس سے اس کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکوٹین اور ای سگریٹ کی صورت میں تمباکو کی مصنوعات کے حوالے سے انتہائی جدت سامنے آئی ہے جس پر قانون کی گرفت نظر نہیں آئی اور یہ مصنوعات دن بدن مقبول ہو رہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں یونین کے نمائندے خرم ہاشمی نے نکوٹین مصنوعات کی فروخت پر پابندی کی ضرورت پر دیتے ہوئے کہا تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کرنا ہر ایک کی سماجی ذمہ داری ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں
-
پنجاب میں سیلاب سے 101 اموات، 4 ہزار700 دیہات اور 45 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر
-
سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ‘فرد جرم کی تاریخ مقرر
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ ،طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی
-
لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.