فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایشیا کپ 2022 کے پاک افغان میچ میں شاندار کارکردگی،مداحوں نے آفیشل ٹک ٹاک اکائونٹ کا پتہ چلالیا

پیر 12 ستمبر 2022 21:56

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایشیا کپ 2022 کے پاک افغان میچ میں شاندار کارکردگی،مداحوں ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایشیا کپ 2022 کے پاک افغان میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد مداحوں نے ان کا آفیشل ٹک ٹاک اکائونٹ کاپتہ لگالیا ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ میں جب پاکستان تقریباً میچ ہارنے ہی والا تھا مگرآخری لمحات میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے گراونڈ کا سارا منظر ہی بدل ڈالا۔

(جاری ہے)

میچ ختم ہوتے ہی نسیم شاہ کی افغانستان کے خلاف آخری لمحات میں دھواں دار پرفارمنس کی ویڈیو کلپس اور ایڈیٹس تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئے، اسی دوران شائقین کرکٹ نے فاسٹ بولر کے آفیشل ٹک ٹاک اکائونٹ کا پتہ لگا لیا۔نسیم شاہ نے زیادہ تر اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ پر مداحوں کی جانب سے ایڈیٹ کی ہوئی اپنی ویڈیوز اپلوڈ کی ہوئی ہیں۔کچھ مداحوں نے نسیم شاہ کو بہترین انداز سے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ کو مینیج کرنے پر سراہا جبکہ کچھ نے مشورہ دیا کہ انہیں اپنا اکائونٹ مینیج کرنے کے لیے باقاعدہ کسی سوشل میڈیا مینجر کو رکھنا چاہیے۔