مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے پاکستان کا افغانستان کو خط

مولانا مسعود اظہر کو تلاش کر کے اطلاع دی جائے اور گرفتار کیا جائے، خط کا متن

منگل 13 ستمبر 2022 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2022ء) کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے پاکستان نے افغانستان کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

خط میں افغان حکام کو کہا گیا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کو تلاش کر کے اطلاع دی جائے اور گرفتار کیا جائے۔خط کے مطابق مولانا مسعود اظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں ہیں۔مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے خط وزارت خارجہ کی طرف سے لکھا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے معاملے کو حساس قرار دے کر بات کرنے سے گریز کیا۔