
کپتان اور رضوان کو ٹیم سے نکالو
یہ خود غرض کھلاڑی ہیں، اچھا کھیلتے تو 15 ویں اوور میں میچ ختم ہو جاتا لیکن میچ کو آخری اوور تک لے گئے، شاہین آفریدی کا اوپننگ بلے بازوں کے ناقدین پر طنزیہ وار
محمد علی
جمعرات 22 ستمبر 2022
23:48

گزشتہ دنوں ناقدین کی بے جا تنقید کی زد میں رہنے والے اوپننگ بلے بازوں کے ناقدین پر شاہین آفریدی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے نکالو، یہ خود غرض کھلاڑی ہیں، اچھا کھیلتے تو 15 ویں اوور میں میچ ختم ہو جاتا لیکن میچ کو آخری اوور تک لے گئے۔ شاہین نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ ایک مہم شروع کی جائے؟۔
(جاری ہے)
اپنی ٹوئٹ کے آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ انہیں اس شاندار پاکستانی ٹیم پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے، دونوں بلے باز ہدف کے تعاقب میں ڈبل سینچری شراکت داری قائم کرنے والی دنیا کی پہلی اوپننگ جوڑی بن گئی۔
جبکہ محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بھی بن گئے۔ پاکستانی پیئر نے بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی جوڑی نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے تاہم بابر اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنالیے ہیں۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان اوسط پارٹنرشپ سکور 52 سے زائد ہے اوران دونوں کی جوڑی بطور پارٹنرز 1800 رنز جوڑنے والی پہلی جوڑی بھی بن گئی۔ یاد رہے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ڈبل سنچری پارٹنر شپ بنا کر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 جولائی سے 2 اگست تک سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے انعقاد کا اعلان
-
بھارتی کرکٹ بورڈ کا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلی
-
شاداب خان کے دائیں کندھے کا آپریشن ہو گیا
-
محسن نقوی کی نیپال انڈر 16 ٹیم کو فائنل میں کامیابی پر مبارکباد
-
جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
-
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
-
پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
-
پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے
-
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
-
فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے عجیب و غریب وجہ کے باعث کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.