
بادشاہ ہمیشہ بادشاہ ہوتا ہے اور بابر ایک بادشاہ ہے، دنیا بہت جلد بھول جاتی ہے
محمد رضوان جیسا فائٹر میں نے نہیں دیکھا، ہم ہاریں گے بھی جیتیں گے بھی یہ کھیل کا حصہ ہے، یہ ہے ہمارا پاکستان اور ہماری ٹیم، شاداب خان کی جانب سے پاکستانی اوپننگ بلے بازوں کو بھرپور خراج تحسین
محمد علی
جمعہ 23 ستمبر 2022
00:33

Yaad rakhein King hamesha King hi hota hai aur @babarazam258 KING hai. Dunya buht jald bhool jaati hai. Aur @iMRizwanPak bhai jesa fighter maine nahi dekha. Hum harein gai bhi jeetay gai bhi, it is part of cricket. Yeh hai hamara Pakistan, hamari team. #PakistanZindabad pic.twitter.com/g4ry2T2djf
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 22, 2022
اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان کا کہنا ہے کہ بادشاہ ہمیشہ بادشاہ ہوتا ہے اور بابر ایک بادشاہ ہے، دنیا بہت جلد بھول جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان جیسا فائٹر میں نے نہیں دیکھا، ہم ہاریں گے بھی جیتیں گے بھی یہ کھیل کا حصہ ہے، یہ ہے ہمارا پاکستان اور ہماری ٹیم۔ جبکہ اس سے قبل فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی شاندار فتح اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی تاریخی بلے باز پر دلچسپ ردعمل دیا۔
(جاری ہے)
گزشتہ دنوں ناقدین کی بے جا تنقید کی زد میں رہنے والے اوپننگ بلے بازوں کے ناقدین پر شاہین آفریدی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے نکالو، یہ خود غرض کھلاڑی ہیں، اچھا کھیلتے تو 15 ویں اوور میں میچ ختم ہو جاتا لیکن میچ کو آخری اوور تک لے گئے۔ شاہین نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ ایک مہم شروع کی جائے؟۔ اپنی ٹوئٹ کے آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ انہیں اس شاندار پاکستانی ٹیم پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے، دونوں بلے باز ہدف کے تعاقب میں ڈبل سینچری شراکت داری قائم کرنے والی دنیا کی پہلی اوپننگ جوڑی بن گئی۔ جبکہ محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بھی بن گئے۔ پاکستانی پیئر نے بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی جوڑی نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے تاہم بابر اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنالیے ہیں۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان اوسط پارٹنرشپ سکور 52 سے زائد ہے اوران دونوں کی جوڑی بطور پارٹنرز 1800 رنز جوڑنے والی پہلی جوڑی بھی بن گئی۔ یاد رہے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ڈبل سنچری پارٹنر شپ بنا کر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن اٹلی کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کروں گا،زین نقوی
-
اے سی سی اجلاس، بنگلا دیش نے بھی بھارتی دباؤ مسترد کر دیا
-
آسٹریلیا سے عبرتناک شکست کے بعد کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اہم اجلاس بلالیا
-
جیت کے بعد بیشتروعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے‘ارشد ندیم نے بھانڈاپھوڑدیا
-
کراچی ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکا روانہ
-
کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن اٹلی کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کروں گا: زین نقوی
-
بھارت، 114 سالہ سکھ میراتھون رنر کو گاڑی سے کچلنے والا شخص گرفتار
-
ویل چیئرکرکٹ ٹیم کی مراد علی شاہ سے ملاقات، ایشین کپ کا اعلان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرکٹ اور فٹبال کے 10 ،10 میدانوں کی نیلامی روک دی
-
پاکستان ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
-
سوئس اوپن ٹینس ، سٹانسلاس واورینکا کا مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہی سفر تمام ہوگیا
-
انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ کے لیے لیام ڈاسن کو ٹیم میں واپس بلا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.