بھمبر ٹریفک پولیس کی بغیر ہیلمنٹ سفر کرنیوالوں اور اوور لوڈنگ کرنیوالوں کی خلاف کاروائیاں تیز

ٹریفک پولیس ہر صورت قوانین پر عملدرآمد کروائیگی ،خلاف ورزی کرنیوالوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی،روحیل شوکت انچارج ٹریفک پولیس

جمعہ 23 ستمبر 2022 17:11

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کی ہدایات پر ڈی آئی جی چوہدری سجاد ایس ایس پی راجہ اکمل ،ڈی ایس پی چوہدری شبیر کی رہنمائی میں بھمبر ٹریفک پولیس نے سماہنی ،برنالہ ،بھمبر میں ناکہ لگا کر اوورلوڈنگ والی گاڑیوں ،کم عمر موٹر سائیکل سواروں،بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سوار،بدوں روٹ پرمنٹ، کریک ڈان و قانونی کارروائیاں جاری ہیں،عوام علاقہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ٹی آئی ٹریفک پولیس بھمبر روحیل شوکت ہمراہ ٹریفک پولیس اہلکاروں بھمبر کی شاہرائوں پر بہترین ٹریفک کا نظام مرتب کیا ،اوورلوڈنگ ،گاڑیوں کے خلاف ،کم عمر موٹر سائیکل سواروں،بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سوار،بدوں روٹ پرمنٹ کو جرمانے کیے گئے جس سے پہلی دفعہ ٹریفک جام نہ ہونے کے برابر رہا اور ڈمپر اوورلوڈنگ کرنے والی تمام مال بردار گاڑیوں کو نقد جرمانے و ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے گائیدلائن بھی دیتے رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریفک انچارج روحیل شوکت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں و گاڑیوں والوں کا اپنا تھوڑا سا وقت بچانے کیلئے جان پر کھیلنا عقلمندی نہیں ہے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں پہلے مرحلے میں اوورلوڈنگ اور قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کو بند اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا مہذب ہونے کی علامت ہے اپنی اور دوسرے لوگوں کی جان کی حفاظت کریں ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔

عوام علاقہ نے انچارج ٹریفک پولیس بھمبر کے اس طرح کے اقدامات کو سراہا اور زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔