Live Updates

)اے این پی کے کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ایف آئی آر صوبائی حکومت اور امپورٹڈ ترجمان پرکریں گے، ایمل ولی خان

بیرسٹرسیف کس حیثیت میں پی ٹی آئی کا ترجمان بنے ہیں کس حیثیت سے انہوں نے دہشتگردوں کے ساتھ جرگے کئے، آسیہ گیٹ چوک میں انتخابی جلسہ سے خطاب

اتوار 25 ستمبر 2022 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2022ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اس بار حالات خراب ہوئے تو ہمارے ذمہ دار معلوم ہیں، اے این پی کے کسی کارکن یا رہنما کو نقصان پہنچا تو ایف آئی آر صوبائی حکومت اور انکے اس امپورٹڈ ترجمان کے خلاف درج کریں گے جنہوں نے دہشتگردوں سے مذاکرات کرئے۔ آسیہ گیٹ چوک پشاور میں این اے 31 کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہاک ہ خیبرپختونخوا میں بد امنی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، امن کی صورتحال خراب ہورہی ہیں۔

پورے صوبے کے لوگ امن کی خاطر نکلے ہیں اور اس بار عوام کسی جنگ کا ایندھن نہیں بنیں گے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ بیرسٹرسیف کس حیثیت میں پی ٹی آئی کا ترجمان بنے ہیں کس حیثیت سے انہوں نے دہشتگردوں کے ساتھ جرگے کئے اور انہی جرگوں کے نتیجے میں بڑے بڑے دہشتتگردوں کو رہا کیا گیا، انہیں واپس لایا گیا اور آج اسی جرگوں کے نتیجے میں حالات خراب کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ کل بھی سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ مذاکرات کس کے کہنے پر کئے جارہے ہیں ۔ کس نے انہیں ڈائیلاگ کی اجازت دی یہ صرف میں نہیں پوچھ رہا بلکہ کل ایک جج نے بھی پوچھا تھا جسکا جواب پی ٹی آئی کو دینا ہوگا۔ انتخابی مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیوں ایک ہونا تاریخ میں پہلی بار ہوا ۔ ضمنی انتخابات مہم میں جے یو آئی ،پی پی پی اور اے این پی کے کارکنان مل کر حصہ لے رہے ہیں اور انشاء اللہ 16اکتوبر کو عمران خان اور انکے اردگرد کے گند کو ٹھکانے لگادیا جائیگا۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ عمران خان سینکڑوں ایکڑ زمین کا مالک کیسے بنا اور بنی گالہ سے منی گالہ تک کا سفر کیسے طے ہوا یہ وہ سوالات ہیں جنکے جوابات ابھی تک نہیں دیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اس جماعت کے پاس کوئی دوسرا امیدوار ہی نہیںاسلئے عمران نیازی خود 8نشستوں پر انتخاب لڑرہا ہے لیکن پشاور، مردان، چارسدہ اور کرم کے عوام انہیں دکھائیں گے کہ وہ کسی امپورٹڈ امیدوار کو تسلیم نہیں کریں گے اور اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ اس موقع پر اے این پی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار حاجی غلام احمد بلور، صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور، حاجی غلام علی، عبدالجلیل جان اور دیگر اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی خطاب کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات