ج* نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کی 19 ویں برسی کے موقع پر تعزیتی تقریب

پیر 26 ستمبر 2022 20:40

ظ* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2022ء) عدلیہ بچائو کمیٹی کے زیر اہتمام لاہور ہائیکورٹ کے ڈیموکریٹک لان میں بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کی 19 ویں برسی کے موقع پر ایک تعزیتی تقریب سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوئی جس میں خان امان اللہ خان ایڈووکیٹ، میاں غلام اللہ خان جوئیہ ایڈووکیٹ، امتیاز رشید قریشی میڈیا ایڈوائزر عدلیہ بچائو کمیٹی، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ خواجہ اظہر مجید، ڈاکٹر شاہد نصیر، عبداللہ بیگ ایڈووکیٹ اور رانا شاہد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان جمہوریت کے روشن مینار تھے انہوں نے وطن عزیز میں آئین وجمہوریت کی بحالی کے لیے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری انہوں نے وطن عزیز میں رہ کر آمریت کا مقابلہ کیا اور کبھی بھی کسی ڈکٹیٹر سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا ان جیسے لوگ صدیوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔