بھارتی فوجیوں کا بڑے پیمانے پرتلاشی آپریشن

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 13:44

بھارتی فوجیوں کا بڑے پیمانے پرتلاشی آپریشن
جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے ہیرا نگر سب ڈویڑن کے متعدد دیہات محاصرے میں لیے اور تلاشی کی کارروائی کی۔ تلاشی آپریشن کیوجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :