راناثناء اللہ کے وارنٹ گرفتار ی کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکار کیا، باقاعدہ آمد و روانگی کا اندراج کیا گیا، اسلام آباد پولیس تمام عدالتوں کے احکامات کی تعمیل کے لئے ہروقت حاضر ہے،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران سے گزارش ہے قانونی معاملات کو قانونی طریقے سے حل کریں اورغلط بیانی سے گریزکریں،ترجمان اسلام آباد پولیس
مقدس فاروق اعوان
پیر 10 اکتوبر 2022
13:51
(جاری ہے)
تھانے میں باقاعدہ آمد و روانگی کا اندراج کیا گیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ہدایت کی گئی کہ وہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق قانونی راستہ اختیار کریں۔
تاہم اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے کوئی واضح موقف نہیں اپنایا گیا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام عدالتوں کے احکامات کی تعمیل کے لئے ہروقت حاضر ہے۔ تمام قانونی ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران سے گزارش ہے کہ قانونی معاملات کو قانونی طریقےسے حل کریں اورغلط بیانی سے گریز کریں۔ایسے بیانات سے اداروں کے درمیان انتظامی امور میں باہمی تعاون کے رستے میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ایسی غلط بیانی پر اسلام آباد پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے وارنٹ گرفتاری میں غلط بیانی کا معاملہ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 10, 2022
تھانہ میں باقاعدہ وارنٹ گرفتاری وصول کئے گئے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکار کردیا۔ تھانے میں باقاعدہ آمد و روانگی کا اندراج کیا گیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ہدایت کی گئی ⬇️
مزید اہم خبریں
-
سستے پیٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟‘ پیٹرولیم ڈیلرزکا تیل دینے سے انکار
-
ایرانی حملوں میں ایمیزون انفراسٹرکچر کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان
-
تیل 108 ڈالر کے قریب، سعودی عرب کا عمان کے راستے اضافی خام تیل بھیجنے کا فیصلہ
-
شہریوں کو اسمارٹ فون پر وقت ضائع کرنے کی بجائے کتاب پڑھنے پر پیسے ملیں گے
-
بحیرہ عرب میں پاکستانی اور بھارتی جہازوں کے تصادم پر بھارت کا احتجاج
-
عدالتوں کی عمارتوں سے نہیں اب انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا، علیمہ خان
-
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ریاست ٹینیسی میں ایک ٹریلر میں منتقل ہوگئے
-
پاکستان کا ہر شہری شدید رنجیدہ اور مضطرب ہے، وزیراعظم کی مکہ مکرمہ ڈرون حملے کی مذمت
-
راس الخیمہ پولیس میں 41 سال خدمات کے بعد پاکستانی شہری ریٹائر
-
’برکس سکیورٹی بریچ‘ ڈیوٹی کے دوران انسٹاگرام ریلز بنانے والا دہلی پولیس اہلکار معطل
-
ایران جنگ پر امریکی ایوان نمائندگان میں صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور
-
بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.