بھارہ کہو بائی پاس کے تعمیرکے خلاف اسٹے آرڈرکے خلاف دائر درخواست کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی

پیر 24 اکتوبر 2022 21:35

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2022ء) کو ہساریونائیٹڈ فرنٹ کے رہنما محمد سفیان عباسی کی جانب سے قائد اعظم یو نیورسٹی کے پرو فیسرز کی جانب سے بھارہ کہو بائی پاس کے تعمیرکے خلاف اسٹے آرڈرکے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس میاں گل اورنگزیب کی عدالت میں ہو ئی جس میں محمد سفیان عباسی اور ان کے وکیل جلیل اختر ایڈوکیٹ، راجہ شکیل ایڈوکیٹ ، پیش ہو ئے ، عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر کے 28اکتو بر تک سماعت ملتوی کر دی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے محمد سفیان عباسی نے کہا ہم اس عوامی مفاد کے پرو جیکٹ کو بند نہیں ہو نے دیں گے ، اہلیان کو ہسار اور سی ڈی اے ملکر انوائرمینٹ دوست پودے لگانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے ، قائداعظم یونیورسٹی کو متبادل جگہ فراہم کیے جانے کے باوجود عوامی مفاد اس منصوبے کی تعمیر میں ررکاوٹیں ڈالنا سراسر زیادتی ہے اس عوامی نوعیت کے منصوبے کو روکے جانے کے بعد مری گلیات اور ہزارہ کے لاکھوں عوام مشکلات کا شکار ہو جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا یہ ایک عوامی نوعیت کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ہم نے عوام کے کو لے کر احتجاجی مہم چلانے کے کی بجائے عدالت سے رجوع کیا ہے ،عدالت اس منصوبے پر اپنا فیصلہ صادر فرماتے ہوئے قائداعظم یونیورسٹی پرو فیسرز کی جانب سے اسٹے آرڈر کو خار ج کیا جا ئے۔