Live Updates

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیر صدارت غذائی اجناس کی دستیابی اورقیمتوں پر اہم اجلاس

جمعرات 28 اگست 2025 20:08

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیر صدارت غذائی اجناس کی دستیابی اورقیمتوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ملک میں بنیادی غذائی اجناس کی دستیابی اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرائے خوراک و اقتصادی امور، مشیر طارق باجوہ، وفاقی سیکریٹریز اور صوبائی محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور ضروری اشیائ مناسب قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ غذائی اجناس کی طلب و رسد کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مارکیٹ مانیٹرنگ مؤثر بنانے کی ہدایت بھی دی تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں اور کارٹل مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت صارفین اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات