تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹرگوہرسمیت 18 ارکان اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ

جمعرات 28 اگست 2025 20:25

تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹرگوہرسمیت 18 ارکان اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سمیت 18 اراکینِ قومی اسمبلی نے پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق یہ تمام اراکین مختلف قائمہ کمیٹیوں کے ممبر تھے اور انہوں نے اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کروائے ہیں۔

اب اسپیکر قومی اسمبلی ان استعفوں کی جانچ پڑتال اور تصدیق کریں گے۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے سنی اتحاد کونسل کے اراکین میں امجد علی شاہ ،صاحب زادہ صبغت اللہ،۔محبوب شاہ،جنید اکبر ،بیرسٹر گوہر علی خان ،صاحب زادہ گستاسپ،علی جدون ،مجاہد علی ،ملک انور تاج،فضل محمد خان ،ساجد خان،ارباب عامر ایوب،اصف خان ،شیخ وقاص اکرم ،ارشد ساہی ،عامر ڈوگر شبیر علی قریشی اور اویس جھکڑ شامل ہیں ۔واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے تمام اراکین "سنی اتحاد کونسل" کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بنے تھے سیاسی حلقوں کے مطابق ان استعفوں کے بعد پارلیمانی کمیٹیوں کی آئندہ تشکیل نو ناگزیر ہو گئی ہے۔