فیصل آباد میں گرم کپڑوں اور جوتوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

بدھ 26 اکتوبر 2022 13:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2022ء) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں موسم کے رنگ بدلتے ہی گرم کپڑوں اور جوتوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔بازاروں میں خریداروں کارش،گرم کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سفید پوش اور غریب طبقہ بھاؤ پوچھنے تک محدود ہوکر رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں موسم تبدیل ہوتے ہی گرم کپڑوں اور جوتوں کی مانگ میں اضافہ ہونے سے بازاروں میں خریداروں کے رش میں دن بدن اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کیلئے دوکانداروں نے بھی گرم کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں%50اضافہ کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی شہر کے دوکانداروں نے گرم کپڑے اور جوتوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر کے خریداروں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کررکھا ہے،غریب طبقے کیلئے خریداری کرنا کسی صورت بھی آسان دکھائی نہیں دیتا دوکاندار صارفین کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے لوٹ مار کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اور کپڑے اور جوتوں کے من پسند نرخ وصول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے مصنوعی مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :