بلدیہ عظمی کراچی، محفل ذکر مصطفی ۖکا انعقاد

جمعرات 3 نومبر 2022 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2022ء) بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ مذہبی و اقلیتی امور کے زیر اہتمام محفل ذکر مصطفی ۖکے ایم سی بلڈنگ کے سبزہ زار پر بدھ کے روز منعقد ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب، میونسپل کمشنر سید افضل زیدی اور دیگر محکمہ جاتی سربراہان اور بلدیہ عظمی کراچی کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علامہ مفتی کامران قادری اور دیگر علما نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ تقریب کے آغاز پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی والدہ محترمہ فوزیہ وہاب سمیت کورنگی فائر اسٹیشن کے شہدا، محکمہ سٹی وارڈن کے شہدا اور ڈینگی وائرس سے انتقال کرجانے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔