تمباکوکی برآمدات میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر74.66 فیصد اضافہ

جمعہ 4 نومبر 2022 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2022ء) ملک سے تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر74.66 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2022 تک کی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو13.79 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 74.66فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو7.90 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مقداری لحاظ سے اس مدت میں تمباکوکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر93.35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی، پہلی سہ ماہی میں ملک سے 5986 میٹرک ٹن تمباکو کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3096 میٹرک ٹن تھیں۔ستمبرمیں ملک سے تمباکو کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر29.39 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ستمبرمیں تمباکو کی برآمدات کاحجم 3.50 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرمیں 2.70 ملین ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :