کمشنر ساہیوال ڈویژن کی امامیہ کالج روڈ کے بعد ریلوے روڈ کی کارپٹنگ کی ہدایت

منگل 8 نومبر 2022 16:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2022ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے پسپ پراجیکٹ کے تحت امامیہ کالج روڈ کی کارپٹنگ شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان منصوبوں کی تیز تکمیل سے عوام کو درپیش مشکلات جلدحل ہوں گی۔ انہوں نے امامیہ کالج روڈ کے بعد ریلوے روڈ کی کارپٹنگ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پراجیکٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، چیف آفیسر نعیم اللہ وڑائچ، میونسپل افسران عبدالغفار وینس (فنانس)، جاوید اکرم گوندل(پلاننگ)،وقاص اکرم(انفراسٹرکچر)،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان، اے سی جنرل وقاص ظفر، اے سی ریونیو میاں ندیم ارشداور پسپ کے سٹی مینجر اسجد علی خان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکپتن روڈ پر 72انچ پائپ لائن بچھانے کی سست روی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور متعلقہ کمپنی کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنرنے کہا کہ کارپوریشن کے ذرائع آمدن میں اضافے کیلئے ریلوے روڈ ویگن سٹینڈ پر پٹرول پمپ تعمیر کرنے کیلئے 2کنال جگہ مختص کر کے نیلامی کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے ایم او پلاننگ کو ہدایت کی کہ کمرشل عمارات کی چیکنگ کے دوران جو بلڈنگ سیل کریں اس کے مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھی درج کروائیں۔ \378