ّحکمرانوں نے اپنی مفاد پرستانہ پالیسیوں سے ملک و قوم کو غلام بنا دیا ہے،محمد حسین محنتی

جمعہ 11 نومبر 2022 20:00

!کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2022ء) امیر جماعت اسلامی سندھ سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ حکمرانوں نے اپنی مفاد پرستانہ پالیسیوں سے ملک و قوم کو غلام بنا دیا ہے۔سندھ واحد صوبہ ہے کہ جس کی اسمبلی سے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور ہوئی اس کے متحرک سائیں جی ایم سید تھے ان کے اس جرات مندانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

سندھ باب الاسلام ہے وہ وقت دور نہیں جب یہاں قرآن وسنت کا نفاذ ہوگا اور اسلام کا راستہ روکنے والی باطل قوتوں و ان کے گماشتوں کا منہ کالا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منصورہ سندھ میں امیر ضلع مٹیاری مولانا ایاز احمد اصلاحی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا۔جس میں سابق امراء اضلاع حافظ لطف اللہ بھٹو، فقیر محمد لاکھو، مدیر جامعہ مولانا محمد احسن بھٹو، مختلف سیاسی سماجی دینی و قوم پرست تنظیموں کے ضلعی عہدیداران سمیت ارکان جماعت اور مقامی ذمے داران شریک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور ملک و قوم کو دیانتدار قیادت فراہم کرکے پاکستان کو حقیقی ٰ میں پاکستان بنانا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی ایک روشنی کا مینار ہے ، جو انسانوں کی دنیا و آخرت اچھی بنانے کے لیے کوشاں ہی