توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ پبلک کیا جائے تاکہ قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ،ثاقب ریاض سندھو

جمعرات 17 نومبر 2022 19:40

) لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب یوتھ ونگ کے صدر ثاقب ریاض سندھو نے کہا کہ توشہ خانہ یا قومی خزانہ نواز شریف اور زرداری مافیا نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے نون لیگ کا پروپیگنڈا سیل ایسی جھوٹی کہانیاں منظرعام پر لے کر آ رہا ہے جس سے ملک کا پوری دنیا میں تماشا بن چکا ہے ڈیلی میل کیس میں جرمانہ ادا کرنے کے بعد شہباز شریف انٹرنیشنل چور ثابت ہو چکے ہیں منی لانڈرنگ کیس میں بھی شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو سزا ہونے والی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکمرانوں کے ہاتھ لوٹ مار سے رنگے ہوئے ہیں۔ شریف خاندان اشرافیہ کے نام پانامہ لیکس اور پنڈوراپیپرز کی زینت بنے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اربوں کے قرضے لیے اور معاف کروائے۔ توشہ خانہ ریاست کی امانت پر زرداری نواز شریف اور ان کے حواریوں نے ڈاکے ڈالے آج این ار او ٹو کے تحت ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لئے انہیں کھلی چھٹی مل چکی اربوں روپے کے کیس معاف کروا لے ہے، توشہ خانہ کا مکمل فوری ریکارڈ پبلک کیا جائے تاکہ قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے اب نون لیگ اور پیپلر پارٹی کے انتشاری ٹولے کو بھاگنے نہیں دیں گی