دفعہ370کی منسوخی کے باوجود جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہونے کے کوئی آثارنہیں ،فاروق عبداللہ
پیر 21 نومبر 2022 16:43
(جاری ہے)
آج کشمیر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے افراد کے اہل خانہ حکومت سے جواب مانگ رہے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے اس بارے میں وضاحت نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کیوں بڑھی ہے؟ کیا بی جے پی جب دفعہ 370اور 35-Aکی منسوخی کا ڈھول پیٹ رتھی تو ہمارے نوجوانوں کے لیے 50ہزارنوکریوں کا وعدہ نہیں کیا تھا ۔ وہ نوکریاں کہاں ہیں؟ ہمارے پڑھے لکھے، ہنرمند اور باصلاحیت نوجوان سڑکوں پر کیوں ہیں؟ ملازمت کی نہ ختم ہونے والی تلاش نے جموں، پیر پنجال اور چناب میں ہمارے ہونہار نوجوانوں کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔ اب چونکہ باہر کے لوگ یہاں ملازمتوں کے اہل ہیں، اس لیے ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں کے روزگار کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔ یہاں تک کہ مقامی ریت اور کان کنی کے ٹھیکے بھی باہر کے لوگوں کودیئے جا رہے ہیں۔ مقامی پرچون فروشوں اور تاجروں کی حالت زار اس سے مختلف نہیں ہے۔ بجلی اور ٹنل بنانے کے منصوبوں میں بہت سے ملازمین کونکال دیاگیا ہے۔ جموں میں ہمارے مقامی کاروبار بند ہونے کے دہانے پر ہیں، ہمارے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ جموں کے لوگ بی جے پی کو خطے کے سیکولر تانے بانے کو تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ بی جے پی کے تمام وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ اب وہ عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم جموں وکشمیر کے لوگ ان کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.