محمد صادق سنجرانی کا سردار ریاض محمود خان مزاری سے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 24 نومبر 2022 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری کی رہائش گاہ گئے اور ان کے والد سابق نگران وزیر اعظم سردار بلخ شیر مزاری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینیٹر پرنس احمد عمر احمدزئی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مرحوم بلخ شیر مزاری سیاسی بصیرت کے حامل رہنما تھے، ملک کی سیاست میں اُ ن کا اہم کردار رہا، مرحوم بلخ شیر مزاری نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ سردار بلخ شیر مزاری کی سیاسی اورسماجی خدمات مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم سردار بلخ شیر مزاری کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔