بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 9 دہشت گرد ہلاک ، 3 زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 26 نومبر 2022 20:23

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز  کا  آپریشن ،  9 دہشت گرد ہلاک ، 3 زخمی حالت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2022ء) کوہلو بلوچستان کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیاں 30 ستمبر 2022 کو کوہلو بازار میں دھماکہ کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش میں تھیں جس میں دو راہگیر شہید اور 19 زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

یہی تنظیم اور اس کے دہشت گرد علاقہ میں اغوائ برائے تاوان، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ صبح چھ بجے انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن شروع ہوا۔ گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی جاری ہیی